برطانیہ میں ایشین بزنس لیڈراور برٹش مسلم ایوارڈز جیتنے والے پاکستانی نژادبرطانوی بزنس مین اورفرنیچر اِن فیشن کے چیف ایگزیکٹیواسد شمیم نے پاک فوج کوپاکستان کی ریڈ لائن اور ملکی سلامتی، یکجہتی،ترقی وخوشحالی ،دفاع اورتحفظ کاضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے آفیسرز اور جوان اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کر رہے ہیں ،شہیدوں اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی آج پوری پاکستانی قوم سکون کی نیند سوتی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ”انصاف فار یو“ نامی ادارے کے بانی اسد شمیم کا کہنا تھا کہ مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے،افواج پاکستان کا ہر سپاہی اور افسر علاقائی، لسانی، سیاسی تعصبات، امتیازات سے بالاتر ہے، صرف اپنے فرائض اورذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے،پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمارے جوانوں اور افسروں نے ہمیشہ اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا میں اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسد شمیم کا کہنا تھا کہ کچھ مفاد پرست سیاستدانوں نے اقتدار کے حصول کیلئے نوجوان نسل کا برین واش کرکے انہیں افواج پاکستان کے خلاف کھڑاکرکے پاکستان کے دشمنوں کا منصوبہ کامیاب بنانے کی کوشش کی ہے پوری قوم اس کی شدید مذمت کرتی ہے جبکہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔واضح رہے کہ اسد شمیم انٹرنیشنل فٹبا ل ایسوسی ایشن (IFA7)کے یو اے ای اور برطانیہ کیلئے نائب صدر بھی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تھا کہ فوج کو بدنام کرنا انٹرنیشنل سطح پر ایسے ہی ہے جیسے پاکستان کو بدنام کرنا ،لہذا اپنی سیاسی اختلافات سیاست تک محدود رکھیں نہ کہ انہیں ملک و قوم کی بدنامی کا باعث بنائیں۔

🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable