تازہ ترین

اپوزیشن اتحاد کا حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

opposition ittehad ka hukumat per dabao barrhane ka fesla
  • واضح رہے
  • نومبر 17, 2020
  • 2:52 صبح

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شٹر ڈاؤن اور اسلام آباد مارچ پر غور کیا گیا ہے

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شٹر ڈاؤن اور اسلام آباد مارچ سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ اسلام آباد میں سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخارحسین کاکہنا تھاکہ اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں پاس ہونے والی قرارداد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں رکھیں گے۔

میاں افتخار کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پشاور جلسے سے متعلق بات ہوئی جب کہ شٹرڈاؤن اور اسلام آباد مارچ سے متعلق تجاویز بھی آئیں، ان دونوں کا فیصلہ سربراہی اجلاس میں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بیانیے میں کوئی تضاد نہیں ہے، اے پی سی کی کچھ شقوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ہم آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم کاکہنا تھا کہ عجیب سی بات ہےکہ گلگت بلتستان میں کورونا نہیں تھا، وہاں تو بڑے بڑے جلسے ہوئے اور اب عوامی اجتماع پر پابندی پی ڈی ایم کیلئے لگائی جارہی ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد ہونا چاہیے، پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کو روکا نہیں جاسکتا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے