اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ تھی اور بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی۔
نیپرا نے بتایا کہ صارفین سے اضافی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی اور فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable