میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ جب نیب نے صدر مسلم لیگ ن کے گھر چھاپہ مارا تھا تووہ گھر میں ہی موجود تھے۔ بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اپنے گھر کے پیچھے والے کمرے میں چھپے ہوئے تھے۔
وفاقی وزیر نے شہبازشریف کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی عادت ہے، شہبازشریف مفاہمتی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور عمران خان کو کوئی دلچسپی نہیں۔
شیخ رشید نے اپنی رمضان میں کی گئی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے آپ سب کو پہلے ہی کہا تھا کہ رمضان کے بعد ٹارزن کی واپسی ہو گی، اس کی واپسی کا اندازہ آپ کو شہبازشریف کی رہائش گاہ پر نیب کے چھاپے سے ہو گیا ہو گا۔