لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر انتقال کرگئیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ہی خراب تھی لیکن گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی اور ان کا انتقال لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہوا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اخترکے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا، انھیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔ سابق وزیراعظم کی والدہ کا انتقال لندن میں ہوا جہاں نواز شریف علاج کے لیے موجود ہیں۔
بیگم شمیم اختر کے چھوٹے بیٹے شہباز شریف اِس وقت لاہور کی جیل میں ہیں جہاں اُنہیں والدہ کے انتقال کی خبر سے آگاہ کردیا گیا، کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز کو بھی اطلاع پہنچا دی گئی ہے۔
شریف فیملی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کی جائے گی جبکہ ان کی میت پاکستان بھجوانے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے سفر کی اجازت نہ ملنے پر نواز شریف میت لے کر پاکستان نہیں آئیں گے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable