تازہ ترین
چپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدد

نیشنل بینک نے مستحقین کیلئے 8 کروڑ روپے عطیہ کردیئے

images (4) (1)
  • واضح رہے
  • مئی 22, 2020
  • 4:07 صبح

نیشنل بینک آف پاکستان نے کورونا کی عالمی وبا (Covid-19) کے سلسلے میں 26 ہزار سے زیادہ خاندانوں کی مدد کے لئے 8 کروڑ روپے عطیہ کئے ہیں

نیشنل بینک آف پاکستان نے کورونا وائریس کی عالمی وبا سے لڑنے کے لئے اپنے دیئے گئے عطیات میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 8 کروڑ روپے عطیہ کئے ہیں تاکہ 26 ہزار سے زائد ایسے خاندانوں کی مدد کی جاسکے جو مالی طور پر کمزور ہیں۔ یہ اقدام (Covid-19) کی وبا پر قابو پانے کے لئے نیشنل بینک کے جاری CSR کا حصہ ہے۔

اس بے لوث عطیہ کے ذریعے ملک بھر کے 26 ہزار سے زائد ایسے خاندانوں کی مدد ہو سکے گی جو معاشرے کے غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ یہ عطیہ اس حقیقت کی توثیق کرتا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان پاکستانی معاشرے کے محروح طبقات کے حالات کو بہتر کرنے کی کوششوں میں ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

ملک میں غیر معمولی حالات پر قابو پانے کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان نے معاشرے کے مستحق افراد تک امداد پہنچانے کے لئے اپنی سماجی ذمہ داری پوری کرنے کے لئے کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔ اپنی کوششوں کے پہلے مرحلے میں نیشنل بینک آف پاکستان کراچی ریلیف ٹرسٹ (KRT) جو کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کا ایک رضا کار ادارہ ہے کے ساتھ تعاون کیا۔ یہ ادارہ کام کرنے کا ایک بے داغ ماضی رکھتا ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان نے KRT کو دو کروڑ روپے کا عطیہ دیا تاکہ 6500 سے زائد دہاڑی دار مستحق افراد اور ان کے خاندانوں کو راشن فراہم کرکے ان کی مدد کی جاسکے۔

نیشنل بینک آف پاکستان نے (Covid-19) کی وبا سے  نمٹنے کے لئے اپنی سماجی ذمہ داری کے طور پر دوسرے مرحلے میں پانچ نان بینک مائیکرو فنانس کمپنیوں (NBMFCs) کو 6 کروڑ روپے کا عطیہ دیا تاکہ وہ لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثر ہونے والے اپنے کسٹمرز کو پورے ملک میں عطیات فراہم کرسکیں۔ یہ وہ گھرانے تھے جنہوں نے NBMFCs سے اپنے چھوٹے چھوٹے کاروباروں کے لئے چھوٹے قرضے لے رکھے تھے لیکن موجودہ حالات کی وجہ سے ان  کی آمدنی غیر معمولی طور پر کم ہوگئی ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان کے اس عطیے سے ملک بھر میں 20 ہزار مستحق خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ نیشنل بینک آف پاکستان کی NBMFCsکے ساتھ اسٹرٹیجک پارٹنر شپ نیشنل بینک کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان مائیکرو فنانس سیکٹر میں ایک رہنما کردار ادا کرے گا تاکہ (Covid-19) کی وبا سے نمٹنے میں مائیکرو فنانس سیکٹر کی مالی مدد سمیت مجموعی سطح پر امداد جاسکے۔

مائیکرو فنانس سیکٹر ملک بھر کے 70 لاکھ گھرانوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ماضی میں بھی نیشنل بینک مائیکرو فنانس سیکٹر کی مدد کرتا رہا ہے اور اب ہم پاکستان میں فنانشل انکلوژن بہتر کرنے کے لئے ترقیاتی حکمت عملی کے تحت اپنی توجہ مرکوز کرکے اس سیکٹر کو اور بڑھائیں گے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے