اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا۔ نیب نے خواجہ آصف کو اسلام آباد میں احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا جس کی تصدیق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کی۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا اور اسلام آباد میں احسن اقبال کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ چند روز قبل چیئرمین نیب نے خواجہ آصف کی گرفتاری کے وارنٹ پر دستخط کئے تھے۔
نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے وارنٹس گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جاری ہوئے اور انہیں نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی میں خواجہ آصف کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور کل صبح احتساب عدالت اسلام آباد سے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ خواجہ آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر ہیں اور وہ سابق وزیر خارجہ بھی رہے ہیں۔
خواجہ آصف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو کی جانب سے متعدد بار خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز میں طلب کیا گیا ہے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable