کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں چھنجی مولا کے مقام پر قابض بھارتی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر گھرگھرتلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔مقامی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کے آپریشن کی قیادت کرنے والے کرنل اشوتوش شرما دیگر 4 اہلکاروں سمیت ایک گھر کی تلاشی کیلئے گھسے تو مکان میں پناہ لیے ہوئے مجاہدین نے انہیں جہنم رسید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس دوران قابض بھارتی فورسز نے مزید نفری بلائی اور مکان کو گھیرے میں لے لیا تاہم مجاہدین اورقابض فوج میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ بعدازاں بھارتی فوج نے مکان کو گن پاؤڈر چھڑک کر آگ لگادی جس کے باعث دونوں مجاہد بھی شہید ہوگئے۔
کے ایم ایس کے مطابق مجاہدین سے جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل اورمیجر سمیت 4 فوجی اہلکار جبکہ بھارتی پولیس کا سب انسپکٹربھی مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں میں کرنل اشوتوش شرما اور میجر انوج سود بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی قابض فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں وحشیانہ کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران قابض فوج نے جعلی آپریشن کے نام پر 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے رمضان المبارک میں بھی کئی کشمیریوں کے مکانات کو تباہ کردیا ہے۔ جبکہ کئی ماہ سے مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ لاک ڈاون جاری رکھا ہوا ہے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable