تازہ ترین
چپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدد

میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امیدواروں کو بغیرامتحان پروموٹ کرنےکی سمری پر اعتراض لگادیا گیا

1_oN-DR6T2VREJGXR_JWjatw
  • ابوبکر امانت
  • جون 18, 2020
  • 12:05 شام

تعلیمی بورڈ کے ایکٹ میں امیدواروں کوبغیرامتحان پاس کرنےکی کوئی شق موجودنہیں،بچوں کو پاس کرنا ہےتوپہلے بورڈ ایکٹ میں ترمیم کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں بغیرامتحانات طلباء کو پرموٹ کرنےکا معاملہ کھٹائی میں پڑنےکا خدشہ پیدا ہوگیا،محکمہ تعلیم کی جانب سےامیدواروں کو پروموٹ کرنےکی سمری پروزارت قانون نےاعتراض اٹھا دیا،ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈ کےایکٹ میں امیدواروں کو بغیرامتحان پاس کرنے کی کوئی پالیسی موجود نہیں،تعلیمی بورڈز نے بچوں کی پروموشن کے لئےوفاقی حکومت کی جانب سےجاری کردہ ہدایات کےمطابق سفارشات تیارکررکھی تھیں۔

وزرات قانون کےمطابق اگرامیدواروں کوبغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کرنا ہےتو بورڈ ایکٹ میں ترمیم کرنا ہوگی،تاہم طلباء کی پرموشن کے لئے حکومت کی جانب سےآرڈیننس کے ذریعےبورڈ قوانین میں ترمیم کی جائے،یادرہے کہ صوبہ بھر کے9 تعلیمی بورڈزمیں 25 لاکھ امیدواروں کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کیا جانا ہے،دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سےجو ہدایات ہوںگی اس کے مطابق امیدواروں کو پروموٹ کرنےکی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس نے تعلیمی سرگرمیوں کو بھی بریک لگادی،سرکاری سکولوں کے سالانہ امتحانات ختم کردیئے گئے، اول تا ہفتم کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا،سکول کھلتے ہی بچے نئی کلاس میں بیٹھیں گے۔ کیمبرج سکول سسٹم نے بھی  بغیر امتحانات کے طلباء کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کی پالیسی کا اعلان کیا، طلباء کی گریڈنگ کلاس ورک، اسائنمنٹس اور امتحانات کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔

ابوبکر امانت

ایڈیٹر ’’واضح رہے‘‘ اینڈ ’’سوشل میڈیا مارکیٹر‘‘

ابوبکر امانت