تازہ ترین

محکمہ جنگلات کے سیکرٹری کپٹین (ر) محمد آصف کاچھانگا مانگا جنگل کا تفصیلی دورہ

  • Kamran Ashraf
  • جولائی 12, 2020
  • 4:14 شام

چھانگا مانگا (نامہ نگار)محکمہ جنگلات کے سیکرٹری کپٹین (ر) محمد آصف کاچھانگا مانگا جنگل کا تفصیلی دورہ ۔  چھانگا مانگا جنگل میں   پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

ڈی ایف او شاہد تبسم اور ایس ڈی ایف او آغا حسین بھی سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔واضح رہے کہ 10 بلین ایفارسٹیشن منصوبہ میں ایک ارب پودے لگانے کی ہدف کیلئے پنجاب حکومت بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے۔ کپٹین (ر) محمد آصف نے جنگل  میں لگائے گئے پودوں کا معائنہ کیا۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کپٹین (ر) محمد آصف نے کہا ہے درخت لگانے کا فیصلہ ماحولیات بہتر بنانے کے لیے کیا ہے،  حکومت کے ہدف دس ارب درخت لگانے کا ہدف  مقرر کیا گیا ہے اس کو پورا کرنے کے لئے محکمہ جنگلات کام کررہا ہے ٹمبر مافیا کے خلاف بھی کاروائیاں سخت کی جائیں گی چھانگا مانگا جنگل ہماری قومی اثاثہ ہے اس کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ نیو ریسٹ ہاوس چھانگا مانگا کی تزین و آرائش  کے بعد افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا

نیو ریسٹ ہاوس چھانگا مانگا کی تزین و آرائش  کے بعد افتتاحی تقریب

Kamran Ashraf

صوبہ پنجاب کے سرحدی ضلع قصور سے صحافت کا طالب علم

Kamran Ashraf