تازہ ترین
چپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدد

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم کی انتہا کر دی، شدید مذمت کرتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

d7bbfae52cff48f4af38727b608d208b_18
  • نعمان شفیق
  • جولائی 1, 2020
  • 11:28 شام

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نفسیاتی مریض ہے جو بھارت کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نفسیاتی مریض ہے جو بھارت کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔پاکستان کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا،بھارت خطے میں امن کا دشمن ہے۔

مظفر آباد کے دورے کے دوران کنٹرول لائن کے رہائشیوں کے لیے احساس کیش پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رہنے والے شہریوں کی تکالیف کا علم ہے۔ آزاد کشمیر کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے احساس کیش پروگرام کے ذریعے ان لوگوں کی مدد کر رہا ہوں۔ ایک لاکھ 38 ہزار لوگوں کو احساس کیش پروگرام کے ذریعے پیسے دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں 12 لاکھ لوگوں کو آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ ملیں گے، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے دس لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں جا کر اپنا علاج کرا سکیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں میں آٹھ لاکھ قابض بھارتی فوجی کشمیریوں کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں، کوئی طاقت کشمیریوں کے جذبہ کو نہیں ہرا سکتی۔ مقبوضہ کشمیر میں روز کسی کشمیری کو شہید کیا جاتا ہے۔ یہ تحریک ختم ہونے والی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس خود کو ہٹلر کی نازی پارٹی کا جانشین سمجھتی ہے، نریندر مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا، بھارتی وزیراعظم کشمیریوں پر سوچی سمجھی سازش کے تحت ظلم کر رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں معاملہ مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف جا رہا ہے، مودی سرکار بھارت میں دیگر اقلیتوں پر بھی ظلم کر رہی ہے، عیسائیوں، مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں پڑھے لکھے اور سمجھدار ہندو بھی سمجھ رہے ہیں یہ غلط ہو رہا ہے۔ مودی بھارت کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نفسیاتی مریض ہے، میں نے دنیا کو آر ایس ایس کے نظریے سے آگاہ کیا۔

نعمان شفیق

صحافی اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" SEO EXPERT

نعمان شفیق