کوٹ مومن
سیاسی و سماجی شخصیت عظمت بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھر سے جائز اور ناجائز اسلحہ بحق سرکار ضبط کر لے تو ملک سے قتل وغارت، چوری ڈکیتی کی وارداتیں ختم ہوسکتی ہیں "واضح رہے "سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو اسلحہ سے پاک کردینا چاہیے ملک کو اسلحہ کی ضرورت نہیں اس اسلحہ کی وجہ سے غریب کی عزت محفوظ نہیں،
امیر کی مال و دولت محفوظ نہیں انہوں نے کہاکہ صدر ایوب کے دور میں بھی ملک سے اسلحہ ختم کردیا گیا تھا اب بھی ایسا ہی ہونا چاہئے انہوں نے کہاکہ صدر ضیاء الحق کے دور میں ہمیں اسلحہ اور ہیروئن کے تحفے ملے انہوں نے کہاکہ ہم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کو اسلحہ فری بنایا جائے