تازہ ترین
چپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدد

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

eid namaz
  • ابوبکر امانت
  • مئی 24, 2020
  • 11:57 صبح

پاکستان میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ گزشتہ روز شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، کہیں سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا، کہیں نہیں، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ چھوٹی عید سادگی کے ساتھ منائی گئی، شہر شہر چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی و استحکام اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ لاہور میں بادشاہی مسجد، بحریہ ٹاؤن، پولیس لائنز، قلعہ گجر سنگھ سمیت دیگر مقامات پر بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں اور ملکی خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں، ملتان، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی عید کی نماز ہوئی۔ کراچی میں میمن مسجد، سبیل والی مسجد، عید گاہوں سمیت دیگر علاقوں میں بھی خصوصی اجتماعات ہوئے، گورنر ہاؤس پولو گراؤنڈ میں گورنر سندھ سمیت دیگر اعلی شخصیات نے نماز عید ادا کی۔ شہر میں کہیں ایس اوپی پر عملدرآمد ہوا کہیں نہیں تاہم سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

کوئٹہ کے صادق شہید فٹبال گراوند میں عید کی نماز ہوئی، شہر میں دیگر مقامات پر بھی چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ پشاور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر ہوا جس میں سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا گیا، کوئی ماسک پہنے نظر آیا، کوئی نہیں۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی نماز عید ادا کی گئی جس کے بعد ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ابوبکر امانت

ایڈیٹر ’’واضح رہے‘‘ اینڈ ’’سوشل میڈیا مارکیٹر‘‘

ابوبکر امانت