لاہور(نامہ نگار) کنزرویٹر فارسٹ پلاننگ مائنٹرنگ اینڈ ایلیویشن پنجاب میں اہم تبادلہ رمحمود احمد رانا کو لاہور سے ساوتھ پنجاب لگا دیا گیا چیف سکریٹری نے آرڈر جاری کردیئے گورنر پنجاب کی خصوصی ہدایت پرچیف کنزرویٹر فارسٹ پلاننگ مائنٹرنگ اینڈ ایلیویشن ساوتھ پنجاب ملتان کی خالی سیٹ پر تعینات کردیا گیا ساوتھ پنجاب کی پوسٹ سیداجمل رحیم چیف آفیسر ملتان کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی جس کا اضافی چارج محمد فیصل ہارون چیف کنزویٹر ایکسٹینشن اینڈ ریسرچ پنجاب لاہور کو دیا گیا تھا
جبکہ گل نور کنزویٹر فارسٹ ڈویلپمنٹ اینڈ ورکنگ پلاننگ سرکل لاہور کا تبادلہ کرکے چیف کنزرویٹر فارسٹ پلاننگ مائنٹرنگ اینڈ ایلیویشن لاہور لگا دیا گیا محمود احمد رانا اچھی شہرت کے حامل آفیسر سمجھے جاتے ہیں اور ساوتھ پنجاب میں ان کی تعیناتی ٹن بلین ٹری پروجیکٹ کے ہدف کو حاصل کرنے کی کامیابی کے روشن امکانات ہیں محمود احمد رانا ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے لاہور میں گورنمنٹ کے اہم پراجیکٹ کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں