ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے 3 ماہ سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو تنخواہیں جارہی نہیں کیں۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد ہی تنخواہ جاری کی جاتی ہیں۔
تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کو تنخواہ جاری کرنے کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔ دوسری جانب تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کو انصاف دلانے والے پراسیکیوٹرز فاقے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر رینجرز کے ہاتھوں گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمات کی پیروی کرتے ہیں۔ یہی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ، سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس اور دیگر اہم کیسز کی عدالتوں میں پیروی کرتے ہیں۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable