پیف انتظامیہ کی ہٹ دھرمی پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ کا معاشی قتل جاری کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اساتذہ انتہائی کمسری کی حالت میں گھروں میں قید۔پیف اسکولز انتظامیہ کے مطابق پچھلے چار ماہ سے پیف کی طرف سے پیمنٹ کی ادائیگی بند ہے اساتذہ کو تنخوائیں کیسے دیں اب تو بوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ بچوں کو عید پر نئے کپڑے و جوتے خرید کر دینا تو دور کی بات ہے تین وقت کا کھانا دینا مشکل ہو گیا۔پیف انتظامیہ کی تعلیم دشمن پالیسی کی وجہ سے لاکھوں اساتذہ کے خاندان بھوک سے مر رہے ہیں ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ عید سے قبل فوری تمام اسکولز کی پیمٹ فوری ادا کی جائے تاکہ سفید پوشی کا بھرم رکھنے والے اساتذہ و سکول مالکان عید پر اپنے گھروں کے چولہے جلا سکیں بصورے دیگر اس معاشی قتل سے جو تباہی آئے گی اس کی ذمہ دار پیف انتظامیہ اور حکومت ہوگی۔