لاہور ( سپورٹس رپورٹر) لا ہور ڈویژن ٹرڈیشنل شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کے الےکشن مےں آئندہ چار سال کی مدت کےلئے عہدیدارمنتخب کرلیے گئے۔ چوہدری شاہد محمود کمبوہ چیئرمین ،میاں پرویز احمد صدر ،ساویل فیاض سیکرٹری جنرل اور نعمان گوندل بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفصےلات کے مطابق لا ہور ڈویژن ٹرڈیشنل شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کے الےکشن لاہور میںمنعقد ہوئے
جس میں چیف الیکشن کمشنر غضنفر علی نے کامیاب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ لا ہور ڈویژن ٹرڈیشنل شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کی آئندہ چار سال کی مدت کے لیے منتخب ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی میں چوہدری شاہد محمود کمبوہ (چیئرمین )،میاں پرویز احمد (صدر)،ساویل فیاض (سیکرٹری جنرل )،نعمان گوندل ( فنانس سیکرٹری)،ڈاکٹر مزمل ریاض(سینئر نائب صدر ) عبد القیوم ،
میاں جاوید،اکرم خان،مہراشفاق (نائب صدور ،) اعجاز بٹ (جوائنٹ سیکرٹری)،تیمور( انفارمیشن سیکرٹری) سمیت دیگر ارکان ممبر ایگزیکٹو کمیٹی شامل ہیں۔اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر غضنفر علی اور پاکستان کے نام ور کراٹے کوچ مہر فیاض فیروز نے لا ہور ڈویژن ٹرڈیشنل شوتوکان کراٹے ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کو مبارک باد پےش کی جبکہ نو منتخب چیئرمین چوہدری شاہد محمود کمبوہ ، صدر میاں پرویز احمد اور سیکرٹری جنرل ساویل فیاض، فنانس سیکرٹری نعمان گوندل کی گراس روٹ لیول سے ٹرڈیشنل شوتوکان کراٹے کے کھیل کی ترقی و فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable