تازہ ترین

خانیوال 7 جولائی 2020 واضح رہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کبیروالہ

WhatsApp Image 2020-07-07 at 4.35.52 PM
  • ابوبکر امانت
  • جولائی 7, 2020
  • 4:54 شام

 محمد عمر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گراں فروشی، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

اور اس سلسلے میں انہیں حکومت کے متعین کردہ ریٹس پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔ سوشل ویلفیئر آفیسر تحصیل کبیروالہ محمد عمر نے بطورپرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل کبیروالہ میں رانگو پل، کوہی والا،پل باگڑ، اڈا 14 پل اور 25 پل پر دوران وزٹ 35 سے زیادہ گراں فروشوں اور منافع خوروں کوموقع پر ہی تقریباََ50 ہزار سے زیادہ جرمانے کیے، ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی دکاندار پر ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا گیا، صرف جرمانہ اور وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا لیکن اگر دوبارہ وہ گراں فروشی، منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کے مرتکب پائے گئے تو ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد عمر کوعوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گراں فروشی اور منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس سلسلہ میں ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اختیارات تفویض کیے ہیں تا کہ وہ باقاعدگی سے مارکیٹوں میں پھلوں، سبزیوں، اشیائے خورد و نوش اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مانیٹر کریں اور کسی بھی دکاندار کو مقرر کردہ نرخوں سے زائد ہرگز وصول نہ کرنے دیں۔

ابوبکر امانت

ایڈیٹر ’’واضح رہے‘‘ اینڈ ’’سوشل میڈیا مارکیٹر‘‘

ابوبکر امانت