تازہ ترین
برش فائر بز کا باضابطہ آغاز: نیکسٹ جنریشن بزنس ڈائریکٹری پلیٹ فارمزیڈ کے لوکل کا باضابطہ آغاز: مقامی کاروباروں کے لیے جدید آن لائن ڈائریکٹریچپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیا

عابد ملہی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

judicial remand of abid malhi
  • واضح رہے
  • اکتوبر 13, 2020
  • 9:57 شام

موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا اور کہا کہ وہ ایک ماہ مختلف شہروں کی پبلک ٹرانسپورٹ میں پھرتا رہا

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور اس کے ساتھ شفقت کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ سی آئی اے کی ٹیم نے 14 ستمبر کو موٹروے زیادتی کیس کے ملزم شفقت کو دیپالپور کے نواحی گاؤں سے گرفتار کیا تھا۔ مرکزی ملزم عابد ملہی کو گزشتہ روز فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کی رات گجر پورہ کے قریب موٹر وے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ملزم عابد کے ساتھ واردات میں ملوث شفقت نے خاتون کے ساتھ زیادتی کا اعتراف بھی کیا تھا۔

موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ عابد ملہی نے سی آئی اے لاہور میں تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ ایک مہینہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مختلف شہروں میں بھی پھرتا رہا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عابد ملہی نے کہا میں، شفقت اور بالا مستری 9 ستمبر کو واردات کے ارادے سے کورول گاؤں سے نکلے، بالا مستری راستے سے واپس چلا گیا جب کہ میں اور شفقت کورول جنگل کی طرف چلے گئے جہاں ہم نے دو تین ٹریکٹر ٹرالی والوں کو لوٹا۔

مرکزی ملزم عابد نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ موٹر وے پرگاڑی کے انڈیکیٹر جل رہے تھے، وہاں پہنچے تو خاتون کو دیکھ کر گاڑی سے نکلنے کا کہا جب کہ خاتون کے انکار پر گاڑی کا شیشہ توڑا اور اسے زبردستی باہر نکالا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ خاتون سے گھڑی، زیورات اور رقم لوٹنے کے بعد اسے موٹروے سے نیچے جانے کو کہا اور جب اس نے انکار کیا تو اس کے بچوں کو نیچے لے گئے، خاتون بچوں کو بچانے آئی تو اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے

🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥

We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos

.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number

.We will contact you if your offer is suitable