کوٹ مومن، جامع مسجد امیر حمزہ،اور جامع مسجد زین العابدین میں ختم القران کی تقاریب جامع مسجد امیر حمزہ میں مولانا محمد عثمان سہروردی،اور جامع مسجد زین العابدین میں مولانا فاروق حیدر نے قرآن پاک تراویح میں ختم کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ رمضان المبارک اور قرآن پاک کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے قرآن پاک کو رمضان المبارک میں نازل کیا گیا انہوں نے کہاکہ ہمارے زوال کی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے اگر ہم قرآن پاک کو سمجھ کا پڑھیں اور اس پر عمل کریں تو ناکامی کا تصور بھی نہیں ہوسکتا تقریب میں نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کئے اس موقع پر حاجی گل شیر،ریاض احمد،رانا الماس حنیف،امیر شہر شیخ محمد عمران،ظفر اللہ خان،عمران منظور،ماسٹرگل محمد،رانا عبدالغفار،عبدالحفیظ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔