اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے ہوگا۔ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائیگا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ لاک ڈاون میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت کرے گی۔وفاقی کابینہ ملکی معاشی و سیاسی صورت حال پر بھی غور کرے گی۔
کابینہ اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ کابینہ چھوٹا کاروبار کے تحت صنعتی اور کمرشل بجلی کنکشن میں رعایت پر بھی بات کرے گی۔
کابینہ کو مقامی طور پر تیار ماسک، سینی ٹائیزرز اور حفاظتی آلات پر بریفنگ دی جائے گی اور وفاقی کابینہ 61 فوڈ، نان فوڈ اشیا کو لازمی سرٹیفکیشن مارک اسکیم میں شامل کرنے کی منظوری دے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ملک میں دستیاب نوٹوں پر وارنش کوٹنگ کا خاتمہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
2 ماہ تک بغیر وارنشنگ کے نوٹ چھاپنے کیلئے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ واپڈا کے ممبر فنانس کی تقرری کی منظوری بھی دے گی
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable