اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان سے توانائی کے شعبے کے گردشی قرض میں ایک ہزار ارب روپے کی کمی کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گردشی قرضوں میں کمی لانے کا مطالبہ عالمی بینک کے ذریعے کیا ہے اور آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ گردشی قرض سے متعلق معاملات پر عالمی بینک ہی پاکستانی حکام سے مذاکرات کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ گردشی قرض میں کمی لانے کے لیے اس ادائیگی کے لیے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کیا جائے یا دوسرے آپشن کے تحت حکومت پاکستان گردشی قرض کی مد میں ایک ہزارارب روپے اپنے وسائل سے ادا کرے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ اس ادائیگی سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام شروع ہونے کا امکان نہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے کے گردشی قرض کا حجم اس وقت 2 ہزار 266 ارب روپے ہے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable