تازہ ترین

حکومت طلباء کے مستقبل سے نہ کھیلے ،فوری سکول کھولے جائیں:پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن

  • رانا الماس حنیف
  • مئی 30, 2020
  • 10:34 صبح

جب ملک میں تجارتی مراکز۔ٹرانسپورٹ۔اور دیگر ادارے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ھوئے ھیں ۔سکولز کو ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے تاکہ طلبا کا تعلیمی سال ضائع نہ ھو۔

کوٹ مومن, حکومت طلبا کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلے ،فوری طور پر ایس او پیز کے تحت سکولز کھول دے۔ ملک میں تجارتی سرگرمیاں۔ٹرانسپورٹ۔بازار۔پلازے کھول دیے گیے ھیں۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مقامی عہدیداران رانا ندیم علی،راو محمد جاوید۔ملک جاوید۔ذکا ءاللہ۔رانا محمد نعیم۔ وقاص احمد۔محمد اکرم۔نعیم فاروقی۔

نےمشترکہ بیان میں حکومت پر زور دیا کہ طلبا کا مستقبل داو پر نہ لگایا جائے۔اور طلبا کا تعلیمی سال ضائع ھو رھا ھے فوری طور پر سکولز کھولے جائیں۔ملک میں تجارتی مراکز۔ٹرانسپورٹ۔اور دیگر ادارے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ھوئے ھیں ۔سکولز کو ایس او پیز کے تحت کھول دیا جائے تاکہ طلبا کا تعلیمی سال ضائع نہ ھو۔

رانا الماس حنیف

شعبہ صحافت میں پچھلے پندرہ سال سے موجود ہیں قومی اردو اور انگریزی اخبارات میں فیچر،کالم لکھتے ہیں قومی اخبارات میں بطور ایڈیٹر اور فیلڈ رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں نیوز چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر کام کرچکے ہیں کوٹ مومن پریس کلب کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں سینئر صحافی اور بانی کوٹ مومن پریس کلب رانا محمد حنیف مرحوم کے صحافتی جانشین ہیں

رانا الماس حنیف