تازہ ترین
چپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدد

حضرت علیؓ کا یوم شہادت: کراچی، لاہور میں جلوس۔ کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی پاسداری

  • واضح رہے
  • مئی 15, 2020
  • 3:20 شام

سندھ اور پنجاب حکومت نے رات گئے جلسے جلوسوں پر سے عائد پابندی اچانک اٹھالی اور امن عامہ کی صورتحال کے پیش نظر بڑے شہروں کو عملاً پورے دن کیلئے لاک ڈاؤن کردیا

چوتھے خلیفتہ الرسول ﷺ حضرت علیؓ کا یوم شہادت آج بروز جمعہ نہایت عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ تاہم بعض شہروں میں حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر جلوس نکالے گئے۔کراچی میں یوم علیؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا۔ پولیس نے یوم حضرت علی کے موقع پر مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لیے راستوں کو کنٹینرز اور ٹینکرز کی مدد سے سیل کر دیا۔ یہ تمام کارروائی راتوں رات کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ساؤتھ میں جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ رینجرز کی نفری اس کے علاوہ تعینات ہے۔

واضح رہے کراچی پولیس کی جانب سے جمعرات کی شب یوم حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ایم اے جناح روڈ ، پریڈی اسٹریٹ، تبت سینٹر ، نمائش چورنگی ، تین ہٹی اور کھارادر سمیت ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز ، ٹینکرز اور قناعتیں لگا کر سیل کر دیا۔

یوم حضرت علی کے حوالے سے جمعے کی صبح 7 بجے نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہوئی جبکہ مرکزی جلوس 8 بجے پاک حیدری اور بوتراب اسکاؤٹس کے حصار میں نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

پنجاب حکومت نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد کردی تھی تاہم رات کے آخری پہر نیا حکم نامہ جاری کیا جس کے بعد جلوس نکالنے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔ مرکزی جلوس صبح سویرے مبارک حویلی سے برآمد ہوا جو شام 7 بجے کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے انتظامات کیے ہیں، 7 ہزار اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں اور جلوس کے راستوں میں سادہ لباس اہلکار بھی موجود ہیں۔

یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر پنجاب میں امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کی اجازت دے گئی۔ ایس او پیز کے مطابق مجالس زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ تک جاری رکھی جا سکیں گی۔ ادھر ملتان میں یوم شہادت کے موقع پر ملتان کینٹ سے برآمد ہونے والا جلوس کاشانہ حیدر چاہ بوہڑ والہ سے صبح 7 بجے برآمد ہو گا جو بومن جی چوک صدر بازار سے ہوتا ہوا امام بار گاہ لعل کرتی میں اختتام پزیر ہو گا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کےخطرات کے پیش نظر بلوچستان شیعہ کانفرنس نے کوئٹہ میں نکالا جانے والا جلوس منسوخ کردیا۔ صدربلوچستان شیعہ کانفرنس داود آغا کا کہنا ہے کہ اس سال یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر نکالے جانے والاجلوس منسوخ کردیا ہے اور امام بارگاہوں میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے عزاداری کی جائے گی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے