تازہ ترین

گستاخ ٹیچر نوتن لعل کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ

Justice
  • واضح رہے
  • ستمبر 19, 2019
  • 8:22 شام

پولیس رپورٹ کرنے والے طالب علم محمد ابتسام، ان کے والد اور دیگر مسلمانوں کے گھروں کا محاصرہ ختم کرے ورنہ ملک گیر احتجاج کریں گے۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان

جمعیت اہلحدیث پاکستان و جمعیت یوتھ فورتھ و جمعیت طلباء اہلحدیث کا مشترکہ ہنگامی اجلاس مرکز اہلحدیث میں چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گھوٹکی میں ہندو ٹیچر نوتن لعل کی طرف سے گستاخی رسول کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ہندو ٹیچر نوتن لعل کو تحفظ دینے کی بجائے اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اور آئین پاکستان کے تحت گستاخ رسول کا مقدمہ چلایا جائے۔

مولانا محمد یوسف سلفی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت گستاخ نوتن لعل کو تحفظ دینے کیلئے پولیس کے روایتی ہتھکنڈوں کے ذریعے فریق مسلمانوں کو دبا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ فوری طور پر توہین رسالت کے اس واقعے کا از خود نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت جو کہ ہندوؤں کو رام کرنے کیلئے سرگرم رہتی ہے اب گستاخ نوتن لعل کو تحفظ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

اجلاس میں تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ جبکہ ایک قرارداد کے ذریعے واقعے کی رپورٹ کرنے والے طالب علم محمد ابتسام اور ان کے ساتھیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو کہا گیا کہ وہ انہیں فول پروف سیکورٹی فوری طور پر مہیا کریں ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری آئی جی سندھ پر عائد ہوگی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے