کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ گندم کی بروقت برآمد نہ ہوئی تو آٹے کا شدید بحران پیدا ہوجائے گا، حکومت اس کے لیے بروقت اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ ملک میں گندم کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے وفاقی کابینہ نے گندم برآمد کرنے کی منظوری دی تھی لیکن تاحال اس کے لیے اقدامات نہیں کیے جارہے۔
شیخ عمر ریحان نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جو گندم کی مقامی طلب پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے تاہم بدانتظامی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث آٹے کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خوارک خود گندم درآمد کر رہی ہے اور نہ ہی دوسروں کو کرنے دے رہی ہے۔
شیخ عمر ریحان نے کہا کہ معاشی مسائل نے پہلے ہی ملک کو گھیر رکھا ہے ایسے حالات میں اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کا توازن برقراررکھنے کے لیے دور اندیشی پر مبنی پالیسیاں بنانے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ حکومت ملک و قوم کی بہتری اور آٹے سے وابستہ صنعتوں کے فروغ کے لیے گندم کی بروقت درآمد کے لیے فوری اقدامات کرے۔ صوبائی حکومتیں بہتر انتظامات کر کے بحرانی کیفیت پر کافی حد تک قابو پا سکتی ہیں۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable