لاہور( پ ر) پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا ہے کہ یہودیوں کی تنظیم فر ی میسن ساری دُنیا میںدجال کاجال بچھانے میں مگن ہے عالم اسلام کو دجالی نظام کامقابلہ کرنے کیلئے قرآن و سنت کا دامن تھام کر اسلامی نظام کو اپنی زندگیوں میں رائج کرنا ہوگا۔پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان نے موجودہ حالات میں فتنہ دجال اور طاغوتی قو توں کے کردار سے آگاہی کے حوالے سے معلوماتی لیکچرکااہتمام کیا گیا۔ پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے”اسلامی نظام زندگی انسانوں کی ضرورت “
کے عنوان سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ فتنوں کا ظہور قرب قیامت کی نشانی ہے اور حضور نبی کریم نے جن فتنوں کے بارے میں خبر دار فرمایا ان میں ایک بہت بڑا فتنہ دجال بھی ہے دجال عربی زبان میں دجل سے ماخوذ ہے جس کا معنی جھوٹ چھپا لینا ،ڈھانپ لینا اور مکر و فریب ہے،جال فعال کے وزن پر مبالغہ کا صیغہ ہے بمعنی بہت جھوٹ بولنے والا اور بہت دھوکا دینے والا،دجال کو دجال اسی لیے کہتے ہیں کہ وہ باطل کی آڑ میںحق کو چھپا لیتاہے۔پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا کہ صحیح حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ دجال نہ تو مکہ میں داخل ہو سکے گا اور نہ مدینہ میں فرشتے اسے زمین کے ان دو ٹکڑوں میںداخل ہونے سے روک دیں گے یہ دونوں حرم اس سے امن میں ہونگے صرف یہ ہوگا کہ وہ مدینہ کی شور زمین میں اترے گا اور مدینہ اپنے باشندوں سمیت تین دفعہ زلزلہ کے ساتھ کانپ اُٹھے گا یہ زلزلہ دو اقوال کے مطابق محسوس ہونے والا زلزلہ بھی ہو سکتا ہے اور معنوی طور پر بھی،اس کے نتیجے میں تمام منافق مرد اور عورتیں مدینہ سے نکل کر دجال کے ساتھ جا ملیں گے اس دن گویا مدینہ اپنے اندر کی گندگی کو باہر نکال پھینکے گا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable