تازہ ترین

عیدالاضحیٰ کے پیش نظر سُپر ہائی وے بند نہ کرنیکی اپیل

WhatsApp Image 2020-07-20 at 9.22.29 PM
  • واضح رہے
  • جولائی 20, 2020
  • 9:26 شام

بین الصوبائی ٹرانسپورٹرز کے اس اقدام سے سنت ابراہیمی کیلئے کراچی لائے جانے والے جانوروں کی نقل و حمل متاثر ہوگی۔ شاکر عمر گجر

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان (ڈی سی ایف اے) کے صدر شاکر عمر گجر نے کہا ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سپر ہائی وے بلاک ہونے کی صورت میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے لائے جانے والے مویشی بھی گاڑیاں کھڑی رہنے سے تکلیف میں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ عید الاضحیٰ کے پیش نظر ٹرانسپورٹرز کے اس اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے لائے جانے والے لاکھوں بے زبان مویشیوں کا احساس کرتے ہوئے سپر ہائی وے کو بند نہ کیا جائے۔

شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ ملک پہلے ہی معاشی بحران سے گزر رہا ہے اس قسم کے اقدامات سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے اپیل کی کہ حکومت پاکستان بین الصوبائی ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کے لئے بات چیت کا راستہ اپنائے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے