تازہ ترین
نئی حکومت کو درپیش بڑے چیلنجزکشمیراورفلسطین میں قتل عام جاریبھارتی دہشت گردی نے کشمیر کوموت کی وادی بنا دیاووٹ کا درست استعمال ہی قوم کی تقدیر بد لے گادہشت گرد متحرکنئے سال کا سورج طلوع ہوگیااسٹیبلشمنٹ کے سیاسی اسٹیج پر جمہوری کٹھ پتلی تماشاحکومت آئی ایل او کنونشن سی 176 کوتسلیم کرےجمہوریت کے اسٹیج پر” کٹھ پتلی تماشہ“ جاریدہشت گردی کا عالمی چمپئنالیکشن اور جمہوریت کے نام پر تماشا شروعافریقہ، ایشیا میں صحت بخش خوراک عوامی دسترس سے باہردُکھی انسانیت کا مسیحا : چوہدری بلال اکبر خانوحشی اسرائیل نے غزہ کو فلسطینی باشندوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا”اسٹیبلشمنٹ “ کے سیاسی اسٹیج پر ” نواز شریف “ کی واپسیراکھ سے خوشیاں پھوٹیںفلسطین لہو لہو ۔ ”انسانی حقوق“ کے چمپئن کہاں ہیں؟کول مائنز میں انسپکشن کا نظام بہتر بنا کر ہی حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہےخوراک سے اسلحہ تک کی اسمگلنگ قومی خزانے کو چاٹ رہی ہےپاک فوج پاکستان میں زرعی انقلاب لانے کیلئے تیار

عید الاضحی کے موقع پر غریبوں کا خیال رکھا جائے، میاں نعیم الدین

Naeem
  • محمد قیصر چوہان
  • جولائی 18, 2020
  • 3:15 شام

 ضرورت مندلوگوں میں خوشیاں بانٹ کر ایک مضبوط فلاحی اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے

لاہور(پ ر)پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا ہے کہ معاشرتی ناہمواریوں کے خا تمے،قربانی کے جذبے،ہم آہنگی، اخوت کے فروغ اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے ذریعے سے ہی ایک مضبوط فلاحی اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، عید الاضحی قربانی کے جذبے اور مسلمانوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات میں خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین کا کہنا تھا کہ قربانی کا مقصد مسلمانوں میں اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے اور خالق کائنات کے حکم پر اپنی سب سے پیاری چیز قربان کرنے کا جذبہ برقرار رکھنا ہے تاکہ مسلمانوں میں تقویٰ پرہیز گاری اور حکم الٰہی پر سرخم تسلیم کرنے کا ایمانی تقاضا پورا ہوسکے،عید الاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے اس موقع پر غریبوں کا خاص خیال رکھا جائے انہیں گوشت فراہم کیا جائے،قربانی کا گوشت جتنے زیادہ انسانوں تک پہنچے گا اتنا ہی زیادہ ثواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے دن عید کی خوشی میں غریب ومستحق افراد کو ہرگز نہ بھولیں مصائب و مشکلات میں گھرے متاثرہ بہن بھائی، غریب و مسکین،اور مستحقین کو عید الاضحی کی خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب پر فرض ہے، مخیرحضرات کو چاہیے کہ وہ بڑھ چڑھ کر مستحق افراد کی مدد کا فریضہ انجام دیں تاکہ ہمارے مستحق بہن بھائی بھی عید کی خوشیوں کو مناسکیں، عیدالاضحی کی موقع پر خلق خدا کی خدمت اور غریب لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغام اور قربانی ہے عید قربان اُمت کو متحد ہونے کا درس دیتی ہے۔

محمد قیصر چوہان

سینئر صحافی،مصنف اورنیشنل وانٹرنیشنل امور،سپورٹس سمیت دیگر موضوعات پر لکھتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز بھی کرتے ہیں۔

محمد قیصر چوہان