کوٹ مومن کے مایہ ناز سپوت کا اعزاز
کوٹ مومن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد عرفان کو 20ویں سکیل میں ترقی دے کر پروفیسر آف میڈیسن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے اس سے قبل ڈاکٹر محمد عرفان اسی ہسپتال میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن کے عہدے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے وہ گوجرانوالہ ڈویثزن میں کورونا کے فوکل پرسن بھی ہیں ڈاکٹر محمد عرفان کی بطور پروفیسر تعیناتی پر کوٹ مومن کے شہری خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ضلعی صدر الخدمت فاونڈیشن رانا ندیم علی،تحصیل صدر رانا امان اللہ،صدر کوٹ مومن پریس کلب رانا الماس حنیف صحافیوں رانا محمد نعیم،مہر محمد عمران،ڈاکٹر قمر فاروق،رضوان رفیق منہاس نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے