کوٹ مومن،ضلعی صدر الخدمت فاونڈیشن ڈائریکٹر دارارقم سکولز کوٹ مومن رانا ندیم علی،رانا محمد صادق کے والد،مولانا عاصم سرگودھوی کے دادا انتقال کرگئے انکی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی،کاروباری،صحافتی شخصیات جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی انکے ایصال ثواب کےلئے اجتماعی دعا انکی رہائش گاہ چک 9 جنوبی بھلوال روڈ پر آج بروز منگل شام 6 بجے ادا کی جائیگی مزید برآں انکے والد کی وفات پر اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر چوہدری،منیجر نیشنل بنک محمد اقبال گوندل،صدر الخدمت فاونڈیشن رانا امان اللہ،سیکرٹری ۔مقصود تابش،ڈاکٹر رانا وقاص حنیف،اکرام رضا،صدر کوٹ مومن پریس کلب رانا الماس حنیف،جماعت اسلامی کے رہنماء میسر احمد گجر،ابوبکر گجر،عمران حسن اعوان،ضلعی امیر جماعت اسلامی عبدالمنعم اعوان سمیت دیگر نے تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے