ڈی ایس پی کوٹ مومن اعجاز حسین شاہ نے تھانہ کوٹ مومن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوٹ مومن کے علاقہ کو جرائم سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے خصوصی طور پر ہجن کے علاقہ جہاں پر منشیات فروشی،بھتہ خوری اور بدمعاشی کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں
انہوں نے بتایاکہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ گذشتہ دنوں ہونے والے قتل کے بعد کچھ جرائم پیشہ عناصر نے ضلع منڈی بہاءالدین سے آتشی اسلحہ سے مسلح لوگوں کو بلوارکھا ہے ہم نے ایس ایچ او کوٹ مومن خدا بخش ممک اور دیگر تھانوں سے نفری منگوا کر ہجن کا محاصرہ کر لیا اور 6 ملزمان سے کلاشنکوف ایک سے 222 اور 800کے قریب راونڈز برآمد کرلئے
اور ان ملزمان محسن رضا،صدام حسین،فرحان الہی،محمد افضال،محمد یوسف،مدثر علی،محمد رمضان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں انہوں نے کہاکہ تھانہ کوٹ مومن نے ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی ہے ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی جانب سے ایس ایچ او کوٹ مومن ملک خدا بخش اور انکی ٹیم کو شاباش دی گئی