تازہ ترین
چپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدد

کوٹ مومن پولیس نے 40 کلو چرس 10کلو افیون برآمد کرلی

IMG-20200610-WA0025
  • رانا الماس حنیف
  • جون 11, 2020
  • 7:59 شام

ملزم عابد علی ولد فرزند علی قوم راجپوت سکنہ کوٹ مومن کو بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے۔

گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس40کلو گرام اور افیون10کلو گرام برآمد ہوئی ہے ملزم یہ منشیات علاقہ غیر سے لیکر مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا جسکے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ڈی ایس پی کوٹ مومن اعجاز حسین شاہ،ایس ایچ او ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ منشیات فروشی ایک لعنت ہے جو ہمارے معاشرے کو تباہ کر رہی ہے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں یہ ہمارے آنے والے مستقبل کو خطرات سے دوچارکررہے ہیں وہ تھانہ کوٹ مومن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کوٹ مومن ایک بڑی تحصیل ہے اور موٹروے کے ساتھ ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کی گزرگاہ ہے اوراس راستے سے بڑی مقدار میں منشیات کی سمگلنگ ہوتی ہے علاقہ کے کچھ لوگ اس میں ملوث ہوتے ہیں جن کی سرگودھا پولیس کو کافی عرصہ سے تلاش تھی۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے سب انسپکٹر یاران گل،

اسسٹنٹ سب انسپکٹر منظور احمد احسن اورکنسٹیبل توقیر عباس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کوٹ مومن کے علاقہ فوارہ چوک میں دوران سنیپ چیکنگ کارنمبریLHP-5144میں سوار ملزم عابد علی ولد فرزند علی قوم راجپوت سکنہ کوٹ مومن کو بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس40کلو گرام اور افیون10کلو گرام برآمد ہوئی ہے ملزم یہ منشیات علاقہ غیر سے لیکر مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا جسکے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کارکو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ملزم کی نشاندہی پر مزید کاروائی کی جارہی ہے۔اس موقع پر صدر کوٹ مومن پریس کلب رانا الماس حنیف،ڈاکٹر قمر فاروق رانا،ملک حبیب الرحمن،خواجہ آصف رفیع،ولایت انجم سمیت دیگر بھی موجود تھےمزید برآں ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کاروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن اور انکی ٹیم کو تعریفی سر ٹیفکیٹ ونقدانعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

رانا الماس حنیف

شعبہ صحافت میں پچھلے پندرہ سال سے موجود ہیں قومی اردو اور انگریزی اخبارات میں فیچر،کالم لکھتے ہیں قومی اخبارات میں بطور ایڈیٹر اور فیلڈ رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں نیوز چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر کام کرچکے ہیں کوٹ مومن پریس کلب کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں سینئر صحافی اور بانی کوٹ مومن پریس کلب رانا محمد حنیف مرحوم کے صحافتی جانشین ہیں

رانا الماس حنیف