کوٹ مومن میں خاتون سمیت تین افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا تفصیل کے مطابق کوٹ مومن کی رہائشی خاتون آمنہ بی بی،عمیر احمد،ذوالفقار علی سکنہ بچہ کلاں اور پولیس کا نسٹیبل شاہد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے جس کے بعد پولیس کانسٹیبل کو رائے میڈیکل جبکہ دیگر مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ مومن میں ایڈمٹ کردیا گیا ہے پولیس کا نسٹیبل شاہد احساس کفالت سنٹر پر ڈیوٹی دے رہا تھا اور حکومتی احکامات پر اسکا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا جبکہ خاتون اور ایک مرد کا رینڈم ٹیسٹ ٹی ایچ کیو کے او پی ڈی سے کیا گیا تھا کوٹ مومن 4مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹیو آنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔