بیوریج ڈسٹری بیوٹر سنٹر کے مالک شہزاد احمد کے مطابق شام پانچ بجے معمول کے مطابق کام ختم کررہے تھے کہ سات افراد نے ڈکیٹی کرکے دس لاکھ روپے لیکر فرار ہو گئے ۔ مزید بتایا کہ تین افراد موٹر سائیکل پر گودام میں آئے پہلے بوتل خریدنے کی ڈیمانڈ کی شور مچانے لگے سب اکھٹے ہوئے تو پستول نکال کر سب کو یرغمال بنا لیا کیش کاونٹر پر موجود کیش کو وصول کرلیا اور اس کے ساتھ موبائل فون بھی توڑ دیا اس کے بعد ڈاکو مرکزی دفتر میں داخل ہو گئے
مرکزی دفتر میں ذیشان احمدموجود تھا ذیشان احمد کے مطابق میں دفتر میں کیش گن رہا تھا کہ ڈاکووں نے مجھ پر گن تان لی اور میرے پاس موجود تقریبا دس لاکھ روپے لوٹ کر مرکزی دفتر سے باہر نکل گئے
باہر نکلتے ہی شہزاد احمد نے اپنی گاڑی سے ان کا تعاقب کیا گاڑی میں کیمرہ بھی لگا ہوا تھا جس ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کو اپنی گاڑی سے ہٹ کردیا اور تینوں موٹر سائیکل سے گر گئے اور فائرنگ کرتے رہے پیچھے ایک کار آئی اور تینوں ڈاکو زخمی حالت میں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں ڈاکو بائیک پہ اندر داخل ہوئے باقی چار ڈاکو کار میں ان کا باہر انتظار کررہے تھے موبائل توڑتے ہوئے اور پیسے گٹھری میں باندھ لے گئے کار کے کیمرے میں ہٹ ہوتے اور زخمی ہوتے ڈاکو بھی نظر آرہے ہیں
پولیس نے ڈکیٹی کا مقدمہ درج کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ہے تین روز گزر جانے کے باوجود تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا گزشتہ مہینے موبی لنک جاز کی فرنچائز پر بھی ڈکیٹی کی واردات ہو چکی ہے اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے