لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کل لاہور کے جلسے کے بعد ملک میں غیرقانونی اور غیرقانونی مداخلت کے تمام راستے بند ہو جائیں گے۔ پاکستان میں جمہوری دور کا آغاز ہوگا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کل لاہور کے تاریخی مینار پاکستان پر جلسہ عام کا انعقاد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کل کے بعد ووٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے گا اور ہر ادارہ، ہر فرد اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے گا۔ پاکستان کے عوام کل یہ فیصلہ دیں گے کہ پاکستان کو اب آئین اور قانون کے مطابق ہی چلایا جا سکتا ہے اور پاکستان کا آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہی مہنگائی اور عوام کے مسائل کا علاج ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور جلسے کے سلسلے میں انتظامیہ کا کوئی تعاون نہیں ہے، کرسیاں دینے، لائٹنگ کا انتظام کرنے والوں کے خلاف پولیس اپنا کریک ڈاؤن کر رہی ہے، یہاں چیزوں کو لانے میں رکاوٹ بھی ڈال رہی ہے لیکن اس سب کے باوجود مینار پاکستان میں کنٹینرز اور کرسیاں بھی آئیں گے اور لائٹس کا نتظام بھی ہوگا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت 200 مقدمے درج کرے، 2ہزار مقدمے درج کرے، یہ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے جعلی گھٹیا مقدمات درج کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرے، ان پر کوئی مقدمہ نہیں چلے گا، ان سارے مقدمات سے پراسیکیوشن دستبردار ہو گی، صرف ایک مقدمے میں جس میں 15 کلو ہیروئن ان کی ہے، وہ مقدمہ ان پر درج ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید ایک اسٹریٹ ورکر ہے، ایک چپڑاسی سے وزیر داخلہ بنا ہے، میں اس بے مثال ترقی پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو آئین اور قانون کے تحت چلانے کے لیے اس حد تک پرعزم ہیں کہ ہم ہر خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہیں، کوئی خطرہ ہمارے راستے میں حائل نہیں ہوگا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable