تازہ ترین

چیئرمین نیشنل پیس کونسل کا دورہ کوٹ مومن

FB_IMG_1593163432749
  • رانا الماس حنیف
  • جون 29, 2020
  • 11:34 شام

یشنل پیس کونسل سرگودھا کے چئیرمین سید قمر شیرازی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم جلد مقامی سطح پر نیشنل ہیس کونسل کو فعال کریں گے

چئیرمین نیشنل پیس کونسل پاکستان چوہدری غلام مصطفیٰ انصاری صاحب کی کوٹ مومن آمد نیشنل پیس کونسل اور پیس یوتھ فورم کے عہدیداران سے ملاقات اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب چئیرمین نیشنل پاکستان نے ضلع سرگودھا کا تفصیلی دورہ کیا اور مقامی عہدیدران سے ملاقات کی ملاقات میں نجی کالج کے پروفیسر عادل شاہد کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی پرزور مذمت کی اور

پیس یوتھ فورم کی خدمات کو سراہاانھوں نے کہا کہ مقامی سطح ہر فوراً یوتھ فورم کو فعال کریں اور باقاعدہ ٹیچر یوتھ فورم بنانے کی بھی منظوری دے دی مزید انھوں نے کہا کہ نیشنل پیس کونسل کا بنیادی مقصد امن کے حوالے سے ہر سطح پر کام کرنا ہے
انھوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت بہت سے مسائل کا شکار ہے اور ان حالات میں ہر پاکستانی کو چاھئے کے

امن قائم و دائم رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرےمزید نیشنل پیس کونسل سرگودھا کے چئیرمین سید قمر شیرازی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم جلد مقامی سطح پر نیشنل ہیس کونسل کو فعال کریں گے اور کرونا وباء سے نجات حاصل کرنے کے بعد امن کے حوالے سے ایک بہت بڑا سیمینار کریں گے جس میں پاکستان بھر سے موٹیویشنل سپیکرز اور دیگر عظیم شخصیات شرکت کریں گی بعد ازاں چئیرمین نیشنل پیس کونسل پاکستان چوہدری غلام مصطفیٰ انصاری صاحب نے میڈیا والوں سے گفتگو کی اور تمام عہدیدران کو تحائف دیےاس موقع پر سنٹرل وائس چئیرمین چوہدری سمیع اللہ گوندل کوآرڈینیٹر ضلع سرگودھا نیشنل پیس کونسل و یوتھ فورم پروفیسر کاشف اقبال ضلعی چئیرمین سید قمر شیرازی تحصیل صدر نیشنل پیس کونسل محمد نعمان ارشد ڈویژنل صدر پیس یوتھ فورم وقاص احمد گوندل ایڈوکیٹ ضلعی صدر پیس یوتھ فورم اسامہ گوندل تحصیل صدر یوتھ فورم عبدالرحمٰن ایڈمن نیشنل پیس کونسل پاکستان ناصر صاحب اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

رانا الماس حنیف

شعبہ صحافت میں پچھلے پندرہ سال سے موجود ہیں قومی اردو اور انگریزی اخبارات میں فیچر،کالم لکھتے ہیں قومی اخبارات میں بطور ایڈیٹر اور فیلڈ رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں نیوز چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر کام کرچکے ہیں کوٹ مومن پریس کلب کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں سینئر صحافی اور بانی کوٹ مومن پریس کلب رانا محمد حنیف مرحوم کے صحافتی جانشین ہیں

رانا الماس حنیف