پشاور: خیبر پختون حکومت نے بی آر ٹی بس سروس 24 اکتوبر سے دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختون کامران بنگش نے بی آر ٹی سروس کی دوبارہ بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی سٹیشن عملے کو بھی ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔
قبل ازیں ایک ماہ کے دوران بسوں میں آگ لگنے کے چار واقعات سامنے آنے کے بعد بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا جس کے بعد روزانہ سفر کرنے والے افراد کی مشکلات بڑھ گئی تھیں۔ ترجمان ٹرانز پشاور عمیر خان کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ بس کمپنی کی سفارش اور عوام کے تحفظ کے پیش نظر بی آر ٹی سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا۔
بس کمپنی ماہرین کی جانب سے بی آر ٹی کی تمام بسوں دن رات جانچ پڑتال کی گئیں۔ تحقیقات اورچانچ پڑتال مکمل ہونے اور تکنیکی فالٹ کو دور کرنے کے بعد بی آر ٹی مرکزی راہداری پر سروس کو آزمائشی طور پر چلایا جارہا ہے اور تمام بسوں کی روڈ اور لوڈ ٹیسٹنگ جاری ہے۔ بس کمپنی کی سفارش پر سروس کو 24 اکتوبر سے بحال کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل 13 اگست کو وزیر اعظم نے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔ تاہم افتتاح کے بعد سے ہی سروس میں کئی مسائل سامنے آنا شروع ہو گئے تھے اور ایک ماہ کے بسوں میں آگ لگنے کے چار واقعات ہونے پر سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable