یہ بات انہوں نے آج علی الصبح بہاول نگر میں فروٹ و سبزی منڈی کے اچانک دورے کے دوران کہی اس موقع پر متعلقہ افسران موجود تھے سیف اللہ ساجد نے منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی ، قیمتوں کے جائزہ کے ساتھ آکشن کے عمل کی بھی نگرانی کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں سینی ٹائزیشن اور کورونا کی احتیاطی تدابیر کا بھی معائنہ کیا اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ منڈی میں ڈس انفیکشن سپرے باقاعدگی سے کروایا جائے اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔