آر پی او کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ، دفتر ڈی پی او کی برانچز کی انسپکشن .تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور زبیر احمد دریشک نے دورہ بہاولنگر کے موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ، ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی.دوران میٹنگ تمام تھانوں کے زیر تفتیش مقدمات پر ڈسکس کی گئی اور کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران
چیک کی گئی.میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او بہاولپور نے کہا کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق پر و فیشنلزم، میرٹ، سروس ڈلیوری اور شہریوں کی جان، مال و عزت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام فورس کو ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے ہوئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا. نیک نیتی، ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں.گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران اور ٹارگٹ افینڈرز کے عمل کو مزید تیز کیا جائے.
بعدازاں آر پی او بہاولپور نے ڈی پی او آفس کی برانچز کی انسپکشن کی. ڈی پی او بہاولنگر نے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کو اپنے تعیناتی کے عرصہ میں کیے جانے والے اقدامات کے متعلق تفصیل سے بریف کیا. آر پی او بہاولپور نے ڈی پی او بہاولنگر کی کارکردگی کو سراہا اور قدوس بیگ کو احسن اقدامات پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ بہاولنگر پولیس اس عزم اور ولولے سے مشن جاری رکھےگی.