ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ وزیراعظم ٹائیگر فورس کے تحت ضلع بھر میں 15 ہزار 165افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے اور ٹائیگر فورس کو بے روزگاروں مزدوروں کی نشاندہی ، عوامی آگاہی کی مہم رفاہ عامہ ، لوگوں کی خدمت ،
کورونا اور دیگر ریلیف ورک میں رضاکارانہ طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔ وہ ڈی سی آفس میں ٹائیگر فورس سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور دیگر محکموں کے افسران نے
شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹائیگر فورس میں چشتیاں سے چار ہزار ، بہاول نگر میں چار ہزار پانچ سو سڑسٹھ، فورٹ عباس میں پندرہ سو چھیالیس،ہارون آباد میں ستائیس سو انچاس اور منچن آباد سے دو ہزار دوسو چھتیس افراد نے پورٹل پر رجسٹریشن کروائی ہے۔اجلاس میں شعیب جدون نے کہا کہ وزیراعظم ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے جا رہے ہیں اور ان افراد سے مساجد، قرنطینہ اور یوٹیلٹی سٹورز پر خدمات بھی انجام دے گی۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable