بہاولنگر شعبہ خواتین وویمن ونگ کی ضلعی صدر محترمہ صدف سردار ۔۔۔۔اور سٹی کی صدر محترمہ اعجاز فاطمہ ۔۔۔ دیگر عہدے داران اور کار کنان نے وزیراعظم عمران خان کی 67ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازی عمر کی دعا کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدف سردار نے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ انشاءاللہ عمران کی حکومت 5سال کی مدت پوری کرے گی انہوں نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کے اکٹھے ہونے سے

عمران خان کی حکومت مزید مضبوط ہوئی ہے کیونکہ عوام نے چوروں کے اتحاد کو مسترد کردیا ہے۔۔۔محترمہ اعجاز فاطمہ نے بھی اپنے راہنما کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے پاک فوج کے خلاف جو بیان جاری کیا ہے اس سے نہ صرف پوری قوم بلکہ مسلم لیگ (ن) کی بڑی اکثریت نے بھی مسترد کیا ہے یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوئی ہے انشاءاللہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔۔۔
اعجاز فاطمہ نے اس موقع پہ مزید کہا کہ ہم وزیراعظم کے شانہ بشانہ دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھائیں گے اور پاکستان کے اندر عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔۔۔۔
پاکستان زندہ باد

🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable