یہ بات انہوں نے آج علی الصبح فروٹ و سبزی منڈی بہاول نگر کے اچانک دورے کے موقع پر قیمتوں کے جائزہ کے دوران کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں بڑے تاجروں اور ہول سیلرز کو ازخود قیمتوں میں کمی کرنی چاہئیے تاکہ زمضان کی برکتوں اور فضیلتوں میں عام آدمی کو اشیائے خوردونوش میں ریلیف ملے ۔
ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء خوردونوش سمیت سبزی وفروٹس کی ناجائز منافع خوری کے سدباب کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کررہے ہیں اوریکم رمضان سے پندرہ رمضان تک عرصہ میں ضلع بھر میں 55 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پرائس کنٹرول کی 702 خلاف ورزیوں پر 630گراں فروشوں کو 9 لاکھ 99 ہزار 600روپے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ 21مقدمات کا اندراج اور 22 ناجائزمنافع خور گرفتار کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نےبہاول نگر کی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور قیمتوں کے جائزہ کے ساتھ آکشن کے عمل کی بھی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں سینی ٹائزیشن اور کورونا کی احتیاطی تدابیر و حفاظتی اقدامات کا بھی معائنہ کیا۔