تازہ ترین
چپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدد

عوام کو خوار کرنے والی آئل مافیا کو رگڑا جائے۔ میاں زاہد حسین

New-Project-2020-06-03T132512.529
  • واضح رہے
  • جون 10, 2020
  • 7:19 شام

وزارت پٹرولیم اور اوگرا کے چند افسران در پردہ عوام کے مفادات کے بجائے آئل مافیا کے مذموم مقاصد پورے کر رہے ہیں

ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م و آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے وعدے کے مطابق مختلف مافیا گروپوں کوبجا طور پر ایکسپوز کر رہے ہیں جو انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء ہے۔ اوگرا اور وزارت پٹرولیم با اثر آئل مافیا کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں جنہوں نے ملی بھگت کر کے حکومت کے تیل کی قیمت کم کر کے عوام کو ریلیف دینے کا منصوبہ خاک میں ملا ڈالا اور عوام پٹرول کے حصول کے لئے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں تیل دگنی قیمت پر فروخت کرنے والے بعض ضمیر فروش پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ ختم کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم اور اوگرا کے چند افسران بھاری تنخواہیں اور مراعات تو حکومت سے لے رہے ہیں مگر در پردہ عوام کے مفادات کے بجائے آئل مافیا کے مذموم مقاصد پورے کر رہے ہیں جس نے معیشت کو بے جان کر ڈالا ہے۔

آئل مافیا نے سرکاری محکموں میں موجودہ کالی بھیڑوں سے مل کر سرکاری آئل کمپنی کا گلہ گھونٹ رکھا ہے اور اسے بتدریج ختم کیا جا رہا ہے تاکہ یہ کھل کر لوٹ مار کر سکیں۔ یہی مافیا ملک میں گیس کے شعبہ کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتی ہے ،ایل این جی پراجیکٹ کو ناکام بنانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے جبکہ450 ارب روپے کا سی این جی سکیٹر بھی انہی کے ہتھکنڈوں کی وجہ سے تباہی کے قریب پہنچ گیا ہے جس سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ گندم کی درآمد کے سلسلے میں ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ گندم کی درآمد کی فوری اجازت دی جائے جس پر تاخیر سے فیصلہ کیا گیا لیکن ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی درآمد کا فیصلہ ملکی مفاد میں ہے جس سے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے اور وہ ذخیرہ کی ہوئی گندم مارکیٹ میں لے آئیں گے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ 10 لاکھ ٹن کے بجائے 12 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے تاکہ قیمتوں میں استحکام آ سکے، فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے اور کرونا وائرس کے ستائے ہوئے لوگوں کو ریلیف مل سکے۔ ہر کام میں روڑے اٹکانے والی بیوروکریسی یہ سمجھے کہ گندم کی درآمد فوری طور پر شروع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت اس کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں کم ہے جو موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی بڑھنا شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے