ملتان: حکومت کی جانب سے جلسوں کی اجازت نہ دینے کے باوجود اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنان کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑاتے ہوئے ملتان جلسے سے 2 روز قبل ہی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے 30 نومبر کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے قلعہ قاسم تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں علی حیدر گیلانی اور موسیٰ گیلانی نے کی۔ ریلی گھنٹہ گھر چوک پر پہنچی تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی اس ریلی شامل ہوئی۔ اس مقع پر پولیس کی بھاری نفری کو بھی گھنٹا گھر چوک ملتان پر تعینات کیا گیا تھا۔
پیپلز پارٹی کے کارکنان تمام رکاوٹیں اور پولیس حصار توڑ کر قلعہ کہنہ قاسم میں داخل ہو گئے جب کہ پی پی رہنما عبد القادر گیلانی بھی گھنٹہ گھر سے جلسہ گاہ پہنچے۔ اس موقع پر پولیس اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں جھگڑا اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔
میڈیا سیل پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موسیٰ گیلانی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کا انتظام سنبھال لیا ہے، جیالے ریلی کی شکل میں قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل ہو گئے ہیں اور اسٹیڈیم یں استقبالیہ کیمپ بھی لگا دیا ہے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable