تازہ ترین
چپو سے چمکتے ستارے: پاکستانی روئنگ ٹیم کی تاریخی جیت مگر خاموشی کیوں؟ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدد

ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ شہباز شریف

  • واضح رہے
  • مئی 28, 2020
  • 6:59 شام

یوم تکبیر پر ن لیگ کی لاہور میں منعقدہ تقریب سے دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ سعد رفیق بولے کہ ملک میں جمہوریت نہ ہو تو ایٹم بم بھی کام نہیں آتا 

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکے کرنے کے لیے نواز شریف نے بھاری معاشی پیکیج ٹھکرا دیا تھا اور  آج کے دن ملک کو نیا استحکام بخشا۔ واضح رہے کہپاکستان نے آج سے 22 سال قبل نواز شریف کے دور حکومت میں بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا۔

یوم تکبیر کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف  نے کہ آج کے دن مسلم لیگ کی حکومت نے ملک کو نیا استحکام بخشا۔ ہم دنیا کے سامنے سر اٹھا کر جینا چاہتے ہیں اور ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ تاہم موجودہ حکومت کے سربراہ کنفیوژڈ ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے اور مقبوضہ وادی بے گناہ کشمیریوں کے خون سے سرخ ہو رہی ہے۔

ادوسری جانب تقریب سے دیگر مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا حکمرانوں کے چلن ملک چلانے والے نہیں، ملک میں جمہوریت نہ ہو تو ایٹم بم بھی کام نہیں آتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ قومی اداروں کی صلاحیت بدترین سطح پر آگئی ہے، معیشت تباہ ہو جائے تو باقی کیا بچتا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی ایٹمی صلاحیت مضبوط معیشت کی ضامن نہیں ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے