میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو (STR) کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے تاکہ وہ اساتذہ کرام بھی اپنے قریب ترین سکولوں میں تبادلہ کروا سکیں جو گزشتہ کئی سالوں سے اس STR کی زد میں ہیں اور ٹرانسفرز سے محروم ہو کر دور دراز کے علاقوں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
اساتذہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تین کی بجائے دو مستقل ٹیچر کو بحال کیا جائے اس سے اساتذہ کا استحصال ہورہا ہے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اساتذہ کی آواز سے آواز ملاتے ہوئے تعلیم کے میدان میں کام کرنے والے اساتذہ کے حق کے لئے آواز بلند کی
یہ اساتذہ کرام کے ساتھ سرا سر مزاق ہے اور یہ تعلیم دشمن پالیسیوں میں سے ایک پالیسی ہے۔
ان حالات میں رہتے ہوئے ایک استاد ہر وقت ذہنی کوفت کا شکار رہتا ہے جس کی وجہ سے تعلیم و تعلم میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔
گزارش ہے کہ اس پالیسی پر نظر ثانی کی جائے اور حالیہ ٹرانسفرز میں STR کی شرط کو ختم کیا جائے تاکہ دور دراز کے علاقوں میں تعینات اساتذہ کرام اپنے قریب ترین سکولوں میں بآسانی تبادلہ کروا سکیں۔