امیر جماعت اسلامی سراج الحق مختصر دورہ پر کوٹ مومن پہنچے وہ چک 9 جنوبی میں ضلعی صدر الخدمت فاونڈیشن رانا ندیم علی کے والد رانا محمد اشفاق کی وفات پر تعزیت کے لئے انکی رہائش گاہ پر گئے اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے کہاکہ کہ والد کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے اللہ پاک آپ اور آپکی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بار بار لاک ڈائون کا کوئی فائدہ نہیں ہے پہلی بار ہی موثر انداز میں لاک ڈائون کیا جانا چاہئے تھا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اسکی ذیلی تنظیمیں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہی ہیں
ہمارے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور رضاکار اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر میدان عمل میں ہیں انہوں نے کہاکہ اس سے قبل سولہ مرتبہ مختلف بیماریاں اور وبائیں عالمی سطح پر پھیل چکی ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں احتیاط اور اپنے رب کے حضور معافی کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس کا قیام بے وقت کی راگنی کے سوا کچھ نہیں ہے اس موقع پر مرکزی صدر جماعت اسلامی یوتھ زبیر احمد گوندل،عبدالمنعم اعوان،رانا عمر فاروق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable