آل پاکستان ہرل ویلفیئر سوسائٹی کے مستقل دفتر کا افتتاح ساڑ مراد والا ضلع چنیوٹ ملک خدا بخش ھرل سرپرست اعلیٰ اور مرکزی صدر انصر اقبال ھرل نے تمام مرکزی عہدیداران کی موجودگی میں کیا ۔
اپنے خطاب میں جناب انصر اقبال ھرل صاحب نے ملک خدا بخش ھرل صاحب کو تا حیات سرپرست اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا جس کی تمام برادری نے متفقہ طور پر تائید کی ۔ تعلیم کو سوسائٹی کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے آپ نے سوسائٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے ھر ممبر ایک ہونہار طالب علم کی اعلیٰ تعلیم کے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ تقریب سے آپ کے علاوہ سیکرٹری جنرل اعجاز حسین ھرل ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد افضل صدف، نائب صدر ذوالفقار علی ھرل، برگیڈیئر ریٹائرڈ خلیل احمد ھرل ڈاکٹر غلام عباس ھرل ، برگیڈیئر ریٹائرڈ عبد الستار علیم ھرل ودیگر عمائدین نے خطاب کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ھرل برادری متحد رہ کر تمام شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کرے گی ۔ برادری کے مالی طور پر کمزور بھائیوں کی مستقل طور پر مدد جاری رکھی جائے گی اور جہاں کہیں آپس میں اختلافات ہیں ان کو مل بیٹھ کر ختم کرکے ھرل قوم کو پاکستان کے ھر شعبہ جائے زندگی میں نمایاں مقام دلوایا جائے گا۔
مٹیلہ اس تقریب میں خاص طور پر سرفراز خان ھرل، ،ڈی ایس پی ساہیوال سرگودھا فضل عباس ہرل،عمران ھرل، ثقلین عباس ھرل محمد انصر اگرآنہ ھرل مہر بشیر ستیانہ اور ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف و مرکزی صدر آل پاکستان ھرل ویلفیئر سوسائٹی انصر اقبال ھرل نے شرکت کی۔