الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا شمالی کے زیر اہتمام کوٹ مومن میں متاثرین کرونا وائرس کے لیے آج 150 راشن بیگ کا اہتمام کیا گیا. تقریب کے مہمان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈيشن شمالی پنجاب رضوان احمد ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن جعفر حسین تھے. صدر الخدمت فاؤنڈيشن سرگودھا شمالی رانا ندیم علی کی میزبانی میں سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا شمالی محترم عبدالمنعم اعوان، جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن سرگودھا شمالی ابوبکر علی گجر، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ شمالی پنجاب یاسر گجر،
تحصیل صدر الخدمت فاونڈیشن رانا امان اللہ، مقصود تابش اور دیگر مقامی عہدیداران اور ذمہ داران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ کورونا وائرس ایک گلوبل مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کےلئے ہمیں اکٹھا ہوکر چلنا پڑے گا لاک ڈائون سے سب سے زیادہ متاثر سفید پوش طبقہ ہوا ہے جس کے لئے الخدمت فاونڈیشن نے عید کے موقع 150 خاندانوں کے لئے راشن کا انتظام کیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان بھر میں الخدمت فاونڈیشن نے اس مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کا ساتھ دیا ہے۔